رسائی کے لنکس

’کے ٹو‘ سے امریکی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

امریکی کوہ پیما رابرٹ جیکسن
امریکی کوہ پیما رابرٹ جیکسن

بیان کے مطابق ’کے ٹو‘ سر کرنے کی کوشش کے دوران رابرٹ جیکسن بیس کیمپ سے مزید آگے بڑھنے کے قابل نہیں تھے اور وہ وہاں سے پیدل واپس بھی نہیں آ سکتے تھے۔

پاکستانی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کے لیے آنے والے ایک امریکی کوہ پیما کو بچا لیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق 38 سالہ امریکی کوہ پیما رابرٹ جیکسن کو منگل کے روز ’کے ٹو‘ پہاڑ کے بیس کیمپ سے ’ریسکیو‘ کیا گیا۔

بیان کے مطابق ’کے ٹو‘ سر کرنے کی کوشش کے دوران رابرٹ جیکسن بیس کیمپ سے مزید آگے بڑھنے کے قابل نہیں تھے اور وہ وہاں سے پیدل واپس بھی نہیں آ سکتے تھے۔

’کے ٹو‘ سے امریکی کوہ پیما کو بچا لیا گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:51 0:00

اس لیے فوج کے ’ایوی ایشن ونگ‘ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُنھیں بحفاظت اسکردو منتقل کر دیا گیا۔

رابرٹ جیکسن اُس 27 رکنی ٹیم میں شامل تھے جو 16 جون کو پاکستان پہنچی تھی۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں واقع ہے اور ہر سال دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان سے کوہ پیما اُسے سر کرنے کے لیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG