رسائی کے لنکس

بوسنیا کے صدر کی پاکستان آمد


بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ (فائل فوٹو)
بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ (فائل فوٹو)

صدر عزت بیگووچ اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

بوسنیا ہرزیگوینا کے صدر باقر عزت بیگووچ دو روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے خارجہ اور دفاع کے وزرا بھی مہمان صدر سے ملاقات کریں گے جب کہ صدر عزت بیگووچ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دے گی۔

بوسنیا کے صدر دنوں ملکوں کی تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی خطاب کریں گے۔
پاکستان اور بوسنیا ہرزگووینا کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور دونوں ملک عالمی مسائل کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG