رسائی کے لنکس

یمن: بحری جہاز پر حملے میں ’سات پاکستانی ہلاک‘


اس واقع میں زندہ بچ جانے والے عملے کے ایک رکن خادم حسیننے انہیں فون پر بتایا کی جب یمن کے قریب جہاز پہنچا تو یہ ایک راکٹ حملے کا نشانہ بنا۔

یمن کے قریب ایک بحری تجارتی جہاز پر ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اطلاعات کے مطابق پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

تاہم پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور پر اپنے شہریوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان میں بحری تجارتی جہازوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پاکستانی کمپنی کا کہنا ہے کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کے ’’سات پاکستانی اہلکار ہلا ک ہو گئے ہیں۔‘‘

عربین میرین سروز کے ایک عہدیدار سید محمد احمد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس واقع میں زندہ بچ جانے والے عملے کے ایک رکن خادم حسیننے انہیں فون پر بتایا کی جب یمن کے قریب جہاز پہنچا تو یہ ایک راکٹ حملے کا نشانہ بنا۔

سید محمد احمد کا کہنا ہے بحری جہاز ایرانی کمپنی کا تھا جو ایران ہی میں رجسٹرد تھا اور یہ گزشتہ ہفتے مصر سے دبئی کی طرف رواں تھا کہ یمن کے قریب بحرہ احمر میں الحدیدہ بندر گاہ کے قریب اسے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG