رسائی کے لنکس

عامر سہیل نئے چیف سلیکٹر مقرر


سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان عامر سہیل (فائل فوٹو)
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان عامر سہیل (فائل فوٹو)

سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے معاہدے میں مزید توسیع سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بغیر چیف سلیکٹر کے کام کر رہی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان عامر سہیل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔

انہیں ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ وہ ان دونوں عہدوں پر پہلے بھی فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے معاہدے میں مزید توسیع سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بغیر چیف سلیکٹر کے کام کر رہی تھی۔

عامر سہیل نے پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 جب کہ 156 ایک روزہ میچوں میں 4780 رنز اسکور کیے۔

سلیکشن کمیٹی کے موجودہ ارکان سلیم جعفر ، اظہرخان اور فرخ زمان بدستور اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو انڈر ۔ 19 اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی کو کراچی میں ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جب کہ انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
XS
SM
MD
LG