رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے، ٹی20 ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹیم میں شعیب ملک، عمران فرحت اورعمر اکمل کو شامل نہیں کیا گیا جب کہ شاہد آفریدی اورعمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق بدستور ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

بدھ کو لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے بعد چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ٹیم میں شعیب ملک، عمران فرحت اور کامران اکمل کو شامل نہیں کیا گیا جب کہ شاہد آفریدی اورعمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے حوالے سے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز لیگ اسپنر کو اعتماد سے نہیں کھیلتے لہذٰا ان کا تجربہ ٹیم کے کام آ سکتا ہے اور موجودہ ٹیم میں نچلے نمبر پر جارحانہ انداز کے بلے باز کی بھی ضرورت ہے۔

ون ڈے اسکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض،محمد رضوان ، احمد شہزاد، عمر امین، حارث سہیل، اسد علی اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید،عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، وہاب ریاض، احمد شہزاد،عمرامین، ذوالفقار بابر، سہیل تنویر، حماد اعظم، ذوالفقار بابر، اسد علی اور جنید خان۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پہلا ون ڈے 14 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG