رسائی کے لنکس

پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے لیے ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے ایشیا ہاکی کپ جیتنا لازمی تھا لیکن سیمی فائنل میں شکست کے بعد اب وہ تاریخ میں پہلی بار آئندہ سال ہونے والے ہاکی کے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکی گی۔

ملائیشیا میں کھیلے جارہے نویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں اپنے تمام میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی تھی اور اس کے لیے ہاکی کے عالمی کپ تک رسائی کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا لازمی تھا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی بار آئندہ سال ہونے والے ہاکی کے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکی گی۔

پاکستان اور بھارت تین، تین بار جبکہ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا دو بار ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
XS
SM
MD
LG