رسائی کے لنکس

بھارت: پاکستانی قیدی ثنا اللہ اسپتال میں دم توڑ گیا


گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کوٹ بھلول جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ثنا اللہ پر ایک ساتھی قیدی نے حملہ کیا تھا جس سے اُن کے سر پر شدید زخم آئے۔

بھارت کے زیر انتظام کشیمر کی جیل میں ایک حملے میں شدید زخمی ہونے والا پاکستانی قیدی ثنا اللہ چندی گڑھ کے اسپتال میں جمعرات کو دم توڑ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کوٹ بھلول جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ثنا اللہ پر ایک ساتھی قیدی نے حملہ کیا تھا جس سے اُن کے سر پر شدید زخم آئے اور کشمیر ہی میں ابتدائی علاج کے بعد ائیر ایمبولینس کے ذریعے ثنا اللہ کو چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستانی قیدی پر حملے سے کچھ دن قبل ہی پاکستان کی کوٹ لکھپت جیل میں 26 اپریل کو قیدیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی قیدی سربجیت سنگھ دو مئی کو لاہور ہی کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پاکستانی عہدیداروں نے ثنا اللہ پر حملے کو بظاہر بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی موت کا ردعمل قرار دیا تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ثنا اللہ کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG