رسائی کے لنکس

پاک بھارت مذاکرات سے قبل 17 بھارتی قیدی رہا


پاک بھارت مذاکرات سے قبل 17 بھارتی قیدی رہا
پاک بھارت مذاکرات سے قبل 17 بھارتی قیدی رہا

پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کی بات چیت سے ایک روز قبل غیر سگالی کے طور پر 17 بھارتی قیدی رہا کر دے گئے۔ بدھ کے روز واہگہ بارڈ پر جن قیدیوں کو رہا کیا گیا اُن کا تعلق اطلاعات کے مطابق بھارت کے پنجاب ، راجھستان اور گجرات صوبوں سے ہے۔

بھارت کی سیکرٹری خارجہ نرپوماراؤاپنے ہم منصب سلما ن بشیر کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے
بھارت کی سیکرٹری خارجہ نرپوماراؤاپنے ہم منصب سلما ن بشیر کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے

ان قیدیوں کو ایسے وقت رہا کیا گیا ہے جب بھارت کی سیکرٹری خارجہ نرپوماراؤایک وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچی ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب سلما ن بشیر کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ اُمور پر با ت چیت کریں گی ۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی اس بات چیت میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی 15 جولائی کو ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے عہدیداروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاک بھارت ملاقاتوں کے اس نئے سلسلے سے دوطرفہ اُمور پر مثبت پیش رفت ہو گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ مستقبل میں امن کے اس عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں تعطل کا فائدہ اُن قوتوں کو ہوتا ہے جودونوں ملکو ں کے بہتر تعلقات کے مخالف ہیں۔

بھارتی خارجہ سیکرٹری نرپوماراؤممبئی حملوں کے پاکستان کے دورے پر آنے والی پہلی بھارتی اعلیٰ عہدیدار ہیں ۔ ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت یک طرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کا عمل منقطع کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG