رسائی کے لنکس

ایڈمرل مولن کی پاکستانی فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں


ایڈمرل مولن کی پاکستانی فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں

ایڈمرل مولن کی پاکستانی فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں

امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار ایڈمرل مائیک مولن منگل کے روز اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ایڈمرل مولن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اوباما انتظامیہ آئندہ کچھ دنوں میں افغانستان میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کرنے جارہی ہے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے اسلام آباد آمد کے بعد پاکستان کےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں جاری جنگ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

جنرل کیانی سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ ان کی اس ملاقات کا مقصد پاکستان کے فوجی سربراہ کو افغان جنگ کے تجزیہ سے آگاہ کرنا نہیں کیونکہ بقول ان کے ابھی یہ تجزیہ مکمل نہیں ہوا۔

امریکی فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی جانب سے افغان طالبان کی پاکستان میں موجود مبینہ پناہ گاہوں اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG