رسائی کے لنکس

ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہیں: پاکستان


ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہیں: پاکستان
ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہیں: پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچنا چاہیئے اور اس معاملے میں پیش رفت کے لیے حکومت نے بھارت سے کئی مرتبہ رجوع کیا اور معلومات کا تبادلہ بھی کیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ پاکستانی وزرات داخلہ نے بھارت کو کئی تجاویز بھی بھیجی ہیں جن کا مقصد ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں تیز ی لانا ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایسی کسی تنظیم کی پشت پناہی نہیں کرنا چاہتا جس کا دہشت گردی سے کسی طرح کا تعلق ہو۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے کے امن واستحکام میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسے وقت دیاجب بھارت میں ممبئی حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان اور بھارت کے مابین کئی حل طلب معاملات ہیں لیکن اُن کا ملک ان معاملات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے۔

ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہیں: پاکستان
ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہیں: پاکستان

26 نومبر 2008ء کو ممبئی میں کیے گئے دہشت گرد حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 10 میں سے نو حملہ آور وں کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا تھا جب کہ زندہ بچ جانے والے واحد شخص اجمل قصاب کوعدالت نے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پاکستان نے بھی ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے تاہم پاکستانی حکام بھارت سے مزید شواہد کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ اُن کا کہنا ہے کہ اب تک فراہم کیے گئے ثبوت ملزمان کو سز دلوانے کے لیے ناکافی ہیں ۔ لیکن بھارت نے جمعرات کو نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک سفارتی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر ملوث سات افراد کے خلاف عدالتی کارروائی میں تعطل پیدا کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG