رسائی کے لنکس

پاکستان میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

نئی اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت چار روپے 15 پیسے کے اضافے سے 88 روپے 95 پیسے ہوگئ ہے اور ڈیزل ایک روپے 51 پیسے کے اضافے کے بعد 94 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اوکٹین دو روپے72 پیسے کے اضافے سے اب 112 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوگا۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ بالترتیب 86 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور 83 روپے 52 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

XS
SM
MD
LG