رسائی کے لنکس

حکومت سے مشاورت کے لیے’ ن ‘لیگ کی چاررکنی کمیٹی کی تشکیل


حکومت سے مشاورت کے لیے’ ن ‘لیگ کی چاررکنی کمیٹی کی تشکیل
حکومت سے مشاورت کے لیے’ ن ‘لیگ کی چاررکنی کمیٹی کی تشکیل

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پیر کو اپنی جماعت کے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے سلسلے میں حکومت سے مشاورت کے لیے سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں چار رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم گیلانی اور نواز شریف (فائل فوٹو)
وزیراعظم گیلانی اور نواز شریف (فائل فوٹو)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اُن کے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد سے ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اُنھوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ 45 دنوں میں اس ایجنڈے پر عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ اُن کی جماعت ملک میں کسی طرح کا عدم استحکام نہیں چاہتی ۔

اتوار کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان مطالبات پر پہلے مثبت ردعمل کا اظہار کیااور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اُن کی حکومت قابل عمل نکات پر عمل کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے دس نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اخراجات میں 30 فیصد کمی، پیپلز پارٹی کے بدعنوان عناصر کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد اور ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے موثر اقدمات کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG