رسائی کے لنکس

عدلیہ دیگر اداروں کے لیے مثال ہے: چیف جسٹس


سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ تنہا ملک میں اچھی حکمرانی قائم نہیں کر سکتا

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ تنہا ملک میں اچھی حکمرانی قائم نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے جمعرات کو ججوں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عدلیہ دیگر اداروں کے لیے ’رول ماڈل‘ ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو کسی بھی ادارے کے معاملات کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مقدمات نمٹانے کی رفتار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے ججوں کی تعداد بڑھانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت کو تجاویز بھیجی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG