رسائی کے لنکس

پاکستان: طالبان کا امن لشکر پر مہلک حملہ


 طالبان جنگجو (فائل فوٹو)
طالبان جنگجو (فائل فوٹو)
پاکستان کے شمال مغربی قبائلی خطے ،خیبرایجنسی، میں ہفتہ کی صُبح شدت پسند جنگجوؤں اور حکومت نواز امن لشکر کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے لشکر کے پانچ رضا کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑائی میں مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں کے سات ساتھی بھی مارے گئے۔

افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر ایجنسی میں یہ جھڑپیں تحصیل باڑہ میں اکاخیل کے مقام پر ہوئیں۔

وفاق کے زیر انتظام خیبر ایجنسی سمیت پاکستان کے سات قبائلی ایجنسیاں طالبان جنگجوؤں کا گڑھ مانی جاتی ہیں۔

پاکستانی فوج نے سوائے شمالی وزیرستان کے دیگر چھ علاقوں میں ان شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں بڑے آپریشنز کیے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

بظاہر یہ حکمت عملی مکمل طور پرموثر ثابت نہیں ہوسکی ہے کیونکہ شدت پسند وقفے وقفے سے تخریبی کاروائیاں اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG