رسائی کے لنکس

خیبرپختون خواہ میں 300 مشتبہ افرادگرفتار


پاکستانی فوج نے قبائلی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد شدت پسندوں گرفتار بھی کیا ۔ (فائل فوٹو)
پاکستانی فوج نے قبائلی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد شدت پسندوں گرفتار بھی کیا ۔ (فائل فوٹو)

صوبہ خیبر پختون خواہ پولیس کے سربراہ ملک نوید نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ سے حالیہ دنوں میں تقریباً 300 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں مطلوب عسکریت پسند بھی شامل ہیں تاہم ملک نوید نے ان افراد کے نام یا اُن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس ملک نوید نے بتایا کہ شدت پسندوں کی مختلف شہروں میں موجودگی کی اطلاعات پر پہلے بھی چھاپے مارے جاتے رہے ہیں اور یہ ایک معمول کا کام ہے لیکن اُن کے بقول اس مرتبہ یہ کارروائیاں تین شہروں میں بیک وقت اس لیے کی گئی ہیں تاکہ یہ عناصر ایک جگہ سے دوسرے مقام پر منتقل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

پشاور سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر مہمند ایجنسی کے دوسرے بڑے قصبے یکہ غنڈ میں گذشتہ جمعہ کے روز دو خودکش حملوں میں 107 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے اور اس سال کے یہ سب سے ہلاکت خیز خودکش حملے تھے۔ ان خودکش حملوں کے صوبائی پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

XS
SM
MD
LG