رسائی کے لنکس

”آئینی اصلاحات اداروں کے استحکام کا باعث بنیں گی“


”آئینی اصلاحات اداروں کے استحکام کا باعث بنیں گی“
”آئینی اصلاحات اداروں کے استحکام کا باعث بنیں گی“

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے مرتب کردہ سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات ملک میں اداروں کے استحکام کا باعث بنیں گی۔ اُنھوں نے کہا کہ اٹھاویں ترمیم میں تجویز کی گئی سفارشات کے بعد صدر سے اہم اختیارات کی وزیر اعظم کو منتقلی کے بعد طوفانوں کا رخ اُن کی طرف مڑ جائے گا۔

جمعے کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ان آئینی اصلاحات پر صدر، وزیراعظم ،پارلیمنٹ اور حزب اختلاف یکساں سوچ رکھتے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئین میں مجوزہ ترمیم کا عام آدمی پرکوئی مثبت فرق نہیں پڑے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد صوبائی خودمختاری حاصل ہوگی جس سے وزیراعظم گیلانی کے بقول صوبوں کے وسائل اور اختیارات بڑھیں گے جس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق)کے رہنماؤں نے بھی ایوان میں اپنی تقریروں میں کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی قیادت نے مل کر ملک میں رائج 1973ء کے آئین کو مکمل طور پر بحال کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم سے پاکستان کو ایک نیا رخ ملا ہے ۔

XS
SM
MD
LG