رسائی کے لنکس

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر 29 فروری کو خود اجلاس طلب کر سکتے ہیں: اسحاق ڈار

رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ قومی اسمنلی کے اجلاس کے لیے صدر کو سمری جا چکی ہے۔ اگر صدر نے اجلاس نہ بلایا تو پھر اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔

18:07 25.2.2024

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب

پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں نے سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا میدان مار لیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے اُمیدوار اویس قادر شاہ اسپیکر جب کہ مسیحی رُکن صوبائی اسمبلی انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

سید اویس قادر شاہ کو 111 جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی ایڈووکیٹ صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھی صورتِ حال یہی رہی۔ پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید کو 111 ووٹ جب کہ ایم کیو ایم کے راشد خان کو 36 ووٹ ملے۔

17:50 25.2.2024

صدر نے اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر خود اجلاس طلب کر سکتے ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اگر صدرِ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر 29 فروری کو خود اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کااختیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔

13:02 25.2.2024

پنجاب اسمبلی میں قائدِ ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائدِ ایوان منتخب کرنے کے لیے پولنگ پیر کو ہو گی۔

وزیرِ اعلٰی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز جب کہ سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب اُمیدوار ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی اتوار کی شام پانچ بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔

12:55 25.2.2024

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ایڈووکیٹ صوفیہ رشید اسپیکر اور راشد خان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG