رسائی کے لنکس

پوپ فرانسس کو دعوت دینے پاکستانی وفد ویٹیکن پہنچ گیا

George and Amal Clooney arrive at the Metropolitan Museum of Art Costume Institute Gala (Met Gala) to celebrate the opening of “Heavenly Bodies: Fashion and the Catholic Imagination” in the Manhattan neighborhood of New York City. (REUTERS/Carlo Allegri)

وزیراعظم نواز شریف کا پوپ فرانسس کے نام پیغام لے کر ویٹیکن جانے والے وفد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کے علاوہ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل بھی شامل ہیں۔

پاکستانی وزارء پر مشتمل ایک وفد ویٹیکن پہنچا ہے جہاں وہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کر کے اُنھیں پاکستان آنے کی باضابطہ دعوت دیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا پوپ فرانسس کے نام پیغام لے کر ویٹیکن جانے والے وفد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کے علاوہ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل بھی شامل ہیں۔

پوپ فرانسس اس ماہ ایشیا کے کئی ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں۔

پوپ کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی: سردار یوسف
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:42 0:00

ویٹیکن روانگی سے قبل وائس امریکہ سے خصوصی گفتگو میں سردار یوسف نے کہا کہ پوپ فرانسس اگر پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لیتے ہیں تو اس سے حکومت کی بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

’’ہماری حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کر رہی ہے۔۔۔ ایک وفد پوپ صاحب اور دوسرے لوگوں سے ملے گا اور اس کا مقصد پوری دنیا میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور ایک خیر سگالی کا پیغام دینا ہے۔ ہماری وہاں پر جو ملاقات ہو گی تو وہاں پر دنیا کے سامنے پاکستان کا ایک اچھا تشخص بھی سامنے آئے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 38 سالوں سے کسی بھی پوپ نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

’’پاکستان کے بارے میں جو (پروپیگنڈا) ہو رہا ہے اس کے تدارک کے لیے بھی یہ نہایت اہم ہو گا اور 38 سال تک پاکستان میں کوئی بھی پوپ نہیں آیا ہے اور آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس سے پاکستان کو کتنی اہمیت ملے گی۔‘‘

پاکستان میں مسیحی برادری ایک بڑی تعداد میں آباد ہے اور اگر پوپ پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہیں تو یہ ملک میں آباد مسیحی برادری کے لیے یقیناً ایک خوشگوار امر ہو گا۔

XS
SM
MD
LG