رسائی کے لنکس

نیٹو کانفرنس کے موقع پر برسلز میں مظاہرے


یورپ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں امریکی صدر کو نیٹو کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی حمایت مل سکتی ہے جو انہیں درکار ہے۔

نیٹو کے راہنما جمعرات کو ہونے والی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچے ہیں اور برطانیہ کے شہر مانچیسٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیٹو ملکوں کے کئی راہنماؤں کا صدرٹرمپ کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہو گا۔

یورپ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں امریکی صدر کو نیٹو کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی حمایت مل سکتی ہے جو انہیں درکار ہے۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مظاہرین نے بدھ کو نیٹو اور ٹرمپ دونوں کے خلاف مارچ کیا، ان میں سے بعض نے ایسے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ راہنما کے خلاف بڑے سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔

ان میں سے بعض نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی طرف سے قبل ازیں نیٹو پر کی جانے والی تنقید کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، تاہم اب انہیں ا س بات پر مایوسی ہوئی ہے کہ وہ نیٹو سے رابطوں کو بڑھا رہے ہیں۔

مظاہرین میں شامل فرانس دی میگڈ نے کہا کہ "مہم کے دوران ٹرمپ نے اچھی باتیں کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ پوری دنیا کے معاملات میں شامل نہیں ہو گا۔ میں نے سوچا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔"

تاہم انہوں نے کہا کہ اب ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے دباؤ میں اپنا ارادہ تبدیل کر لیا ہے۔

ٹرمپ ایک ایسے وقت برسلز پہنچے ہیں جب مانچیسٹر میں ہونے والے حملے کے بعد یورپ میں سکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس سربراہی کانفرنس سے پہلے بیلجئیم کی حکومت نے 4000 پولیس اہکاروں اور فوجیوں کو تعینات کیا ہے، ان میں بعض بھاری ہتھیاروں سے ملسح ہیں۔

شہر کی سڑکوں اور زیر زمین میٹرو سسٹم میں فوجی گشت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

کانفرنس کی فضا سے ایسا لگتا ہے کہ راہنما دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ"مانچیسٹر میں ہونے والے حملے ایک ایسا معاملہ ہیں جن کے تدارک کے لیے میرے خیال میں تمام راہنما کسی نا کسی طور غور کریں گے کیونکہ وہ حملہ نہایت سفاکانہ تھا، جن میں بچوں، نوجوان افراد اور خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔"

ٹرمپ کا نیٹو رہنماؤں کے لیے پیغام کا مرکزی نقطہ ان سے یہ کہنا ہے کہ دفاع کے لیے مناسب حصہ دیں اور اپنی قومی مجموعی آمدنی کا دو فیصد دفاع پر خرچ کریں۔

XS
SM
MD
LG