رسائی کے لنکس

قطراسرائیل سے یرغمال بنائےگئے افراد کی جلد رہائی کے لیے پر امید


شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی , فائل فوٹو
شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی , فائل فوٹو

قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی کامیابی کی امید ہے۔

دوحہ میں وزارت خارجہ نے جنگ کی شدت میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی گنجان آبادی کے علاقے پر زمینی حملہ مغویوں کی آزادی کے معاملے کو بہت مشکل بنا دے گا۔

وزیر اعطم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یرغمال افراد کی رہائی کی کوششوں کے حوالے سے کہا، " کچھ پیش رفت ہورہی ہے اور کچھ کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے اور ہم پر امید ہیں۔"

قدرتی گیس سے مالا مال خلیجی ملک کا اسرائیل اور حماس دونوں سے ڈائیلاگ جاری ہے جس کی بدولت اب تک دو معمر خواتین سمیت چار مغوی رہا کرا لیے گئے ہیں۔

’یہ معاملہ یہودیوں یا اسرائیل کا نہیں، انسانیت کا ہے‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:21 0:00

شیخ الثانی، جو ملک کے وزیر خارجہ بھی ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ حقن فدان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں زمینی کارروائی مغویوں کی آزادی کے معاملے کو پیچیدہ بنا دے گی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں بات کرتے ہوئے کہا،" غزہ میں اسرائیلی زمینی حملہ لڑائی کو قتل عام بنا دے گا۔"

انہوں نے الزام لگایا کہ" جو لوگ یکجہتی کا لبادہ اوڑ کر اسرائیلی کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں وہ جرائم میں ملوث ہیں۔"

خیال رہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 222 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے عینی شاہدین کےحوالے سے کہا کہ جنگجوؤں نے اس حملے کے دوران اسرائیل کے جنوب میں لوگوں کو ہلاک کیا، گاڑیوں میں سوار لوگوں پر گولیاں برسائیں، بچوں سمیت عام شہریوں کو ہدف بنایا، لوگوں پر چاقوؤں سے وار کر کےاور آگ لگا کے لوگوں کو مارا۔

اس حملےکے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ کے محصور علاقے پر بمباری کی مہم چلا رکھی ہے۔

حماس کےزیر اثر فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کو کہا کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 6,546 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 2,704 بچے بھی شامل ہیں

صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 756 افراد مارے گئے ہیں۔

(اس خبر میں شامل معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں)

فورم

XS
SM
MD
LG