رسائی کے لنکس

پیوٹن مخالف مظاہرہ: ہزاروں کے ہجوم کی انسانی زنجیر


ماسکو
ماسکو

مسٹر پیوٹن 2000ء سے 2008ء تک صدر رہنے کے بعد وزیر اعظم بنے تھے۔ گذشتہ ستمبر میں اُنھوں نے اعلان کیا کہ وہ چار مارچ کو ہو نے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

ہزاروں روسی باشندوں نے آئندہ ہفتے ہونے والے انتخاب میں وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن کے صدارتی عہدے پر ممکنہ کامیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، یکجہتی کےمظاہرے کے طور پر ایک انسانی زنجیر بناکر مرکزی ماسکو کے چکر کاٹے۔

احتجاجی مظاہرین نے اتوار کے روز 16کلومیٹر طویل ماسکو گارڈن رِنگ روڈ پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوکر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ متعدد لوگوں نےسفید رنگ کا ربن پہن رکھا تھا، جو کہ سویت یونین کے خاتمے کے بعد سے لے اب تک ہونے والے یہ سب سے بڑے اپوزیشن مظاہروں کی ایک علامت بن چکا ہے۔

مسٹر پیوٹن 2000ء سے 2008ء تک صدر رہنے کے بعد وزیر اعظم بنے تھے۔ گذشتہ ستمبر میں اُنھوں نے اعلان کیا کہ وہ چار مارچ کو ہو نے والے انتخاب میں صدر کا الیکشن لڑیں گے، اور اِس طرح، وہ موجودہ صدر دِمتری مدویدیو کے ساتھ منصب تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

گارڈن رِنگ گذشتہ دو اتواروں سے احتجاجی مظاہروں کا اکھاڑہ بنا ہوا ہے، جہاں سینکڑوں افراد نے موٹر گاڑیاں چلا کر ریلیاں نکالیں جِن پر’ وائٹ ربن‘ اور غبارے سجے ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG