رسائی کے لنکس

مصر: پُرتشدد واقعات میں سات افراد ہلاک


سوئز کنال سے متصل علاقے میں مسلح افراد نے پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ صحرائے سینا میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

مصر میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سوئز کنال سے متصل علاقے میں مسلح افراد نے پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ صحرائے سینا میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے۔

مسلح افراد نے اسماعیلیة شہر کے قریب قائم چوکی پر فوج کی گشتی پارٹی پر پیر کو حملہ کیا، جب کہ دوسرے واقعے میں الطور نامی قصبے میں سکیورٹی فورسز کی ایک عمارت کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں لگ بھگ 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مصری فوج کی جانب سے جولائی میں صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے خطے میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG