رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: اہم سیاسی رہنما انتقال کرگئے


جنوبی کوریا: اہم سیاسی رہنما انتقال کرگئے
جنوبی کوریا: اہم سیاسی رہنما انتقال کرگئے

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے ملک کے ایک سابق سرگرم جمہوری کارکن اور اہم لبرل سیاستدان کِم جئون تائی جمعہ کو انتقال کرگئے ہیں۔

ان کی عمر 64 سال تھی اور وہ دماغ کے عارضے میں مبتلا تھے۔

کِم 1970اور 80 کی دہائیوں کے آمرانہ دور کے اہم سرگرم جمہوری کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے اور انھیں بارہا حکومتوں کے خلاف جمہوری جدوجہد کی پاداش میں تشدد اور قید کا سامنا کرنا پڑا۔

1987ء میں دوران قید کِم نے رابرٹ ایف کینیڈی ہیومن رائٹس ایوارڈ دیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انھیں’ضمیر کا قیدی‘ قرار دیا۔

1996ء میں وہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ یوری پارٹی کے سربراہ، صحت اور رفاہ عامہ کے وزیر بھی رہ چکے تھے۔

کِم گزشتہ پانچ سالوں سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق وہ سول کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ نمونیہ بگڑنے اور گردے کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے۔

کِم نے سوگواران میں ایک بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG