رسائی کے لنکس

چاکلیٹ میں پلاسٹک کے ٹکڑے، مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مارس کی طرف سے یہ فیصلہ جرمنی کے ایک شخص کی طرف سے جنوری میں اس کے اسنکر چاکلیٹ میں سرخ رنگ کے پلاسٹک کے ٹکڑے برآمد ہونے کے اطلاع دیے جانے کے بعد کیا گیا

دنیا میں چاکلیٹ بنانے والی ایک معروف کمپنی 'مارس' نے یورپ بھر سے اپنی مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

مارس کی طرف سے یہ فیصلہ جرمنی کے ایک شخص کی طرف سے جنوری میں اس کے اسنکر چاکلیٹ میں سرخ رنگ کے پلاسٹک کے ٹکڑے برآمد ہونے کے اطلاع دیے جانے کے بعد کیا گیا جس کے تحت 55 ممالک سے یہ مصنوعات واپس منگوائی جائیں گی۔

مارس کی طرف سے کی جانی والی تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ پلاسٹک کے اس ٹکڑے کا تعلق نیدرلینڈ کے قصبے وےغل میں واقع فیکٹری میں نصب مشین کے ایک حصے سے ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ مصنوعات واپس منگوائی جارہی ہیں جو اس کی نیدر لینڈ میں قائم ایک فیکٹری میں بنائی گئی تھیں۔ جن مصنوعات کو و اپس منگوایا گیا ہے ان میں مارس، ملکی وے، اسنکر اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

مارس کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنی تعداد میں مصنوعات کو واپس منگوایا جارہا ہے۔

امریکہ میں قائم مارس کمپنی کا شمار کھانے کی اشیا بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور یہ 29 قسموں کی چاکلیٹ بناتی ہے اس کے علاوہ یہ کمپنی کھانے کی دیگر اشیا بھی بناتی ہے۔

XS
SM
MD
LG