رسائی کے لنکس

شمالی امریکہ میں سورج گرہن دیکھنے کے لیے تیاریاں 

شمالی امریکہ کے کروڑوں لوگ پیر کو ہونے والا سورج گرہن دیکھنے کے لیے خصوصی تیاریاں کررہے ہیں۔ پیر کو ہونے والا سورج گرہن امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے بعض علاقوں می دیکھا جاسکے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ مکمل سورج گرہن ہوگا جس میں چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ لے گا اور دن کے وقت آسمان پر ایسا اندھیرا چھا جائے گا جیسے صبح سویرے یا شام کے وقت ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ میں مکمل سورج گرہن کا یہ منظر اب تقریباً 20 سال بعد 2044دیکھا جاسکے گا۔


XS
SM
MD
LG