رسائی کے لنکس

صومالیہ: دارلحکومت میں ریڈیو پر موسیقی پر پابندی


صومالیہ کے جنگ زدہ دارالحکومت کے ریڈیو اسٹیشنوں نے کٹر اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر عمل کرتے ہوئے موسیقی نشر کرنا بند کردی ہے۔

مقدیشو کے تمام ریڈیو اسٹیشنوں نے حزب الاسلام کے ایک الٹی میٹم کے پیش نظر منگل کے روز موسیقی بند کردی۔

اس مہینے کے شروع میں حزب الاسلام نے ریڈیو براڈکاسٹرز کو دھمکی دی تھی کہ وہ 10 دن کے اندر اندر موسیقی بندکردیں یا نتائج کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہوجائیں۔

اس گروپ اور اسلام پرست تنظیم الشباب کا شہر کے زیادہ تر حصوں پر کنٹرول ہے۔

ریڈیو اسٹیشنوں کے ڈائریکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں پابندی پر عمل کرنا پڑا کیونکہ ان کی جانوں کو خطرہ تھا۔

1990 کے عشرے میں افغانستان کے طالبان کی طرح صومالی شورش پسند گروپوں کا کہنا ہے کہ موسیقی غیر اسلامی ہے۔

صومالیہ کے رہائشیوں اور صحافیوں نے اس اقدام کو میڈیا اور اظہار کی آزادی کے خلاف ایک کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG