رسائی کے لنکس

اسپین: نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے آٹھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شدید جل جانے والے ایک شخص کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت نہایت نازک بتائی جاتی ہے۔

اسپین میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی شہر زاراگوزا میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ایک علاقائی ترجمان گستاوا ایلکالڈ کا کہنا ہے کہ اتوار کو علیٰ الصبح لگنے والی آگ کی وجہ کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کی تحقیات کی جارہی ہے۔

ایلکالڈ کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہوم کی دیکھ بھال پر مامور ایک شخص کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شدید جل جانے والے ایک شخص کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت نہایت نازک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے افراد دھواں میں سانس لینے سے متاثر ہوئے۔

یہ نرسنگ ہوم بزرگ شہریوں کی نگہداشت کے فرائض انجام دیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG