رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے گریم سمتھ کی قیادت میں 21 سیریز جیت چکی ہے، لیکن کسی بھی سیریز میں اسے کلین سویپ کا موقع نہیں ملا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جمعے سے سینچورین میں شروع ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ پہلے ہی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔

اب تک جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم گریم سمتھ کی قیادت میں 21 سیریز جیت چکی ہے۔ لیکن، اسے کسی بھی سیریز میں ’کلین سویپ‘ کرنے کا موقع نہیں ملا۔

جمعے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کو ہرا کر کلین سویپ کرنے کی پوری کوشش کرے گا، جبکہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ جنوبی افریقہ کو یہ موقع نہ دے۔

گرہم سمتھ نے 100 میچوں میں جنوبی افریقہ کی قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اور جنوبی افریقہ یہ میچ جیتنے کی خواہش رکھتا ہے۔
XS
SM
MD
LG