رسائی کے لنکس

سری لنکا: سیلابوں کی وجہ سے 21 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر


سری لنکا: سیلابوں کی وجہ سے 21 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر
سری لنکا: سیلابوں کی وجہ سے 21 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر

سری لنکا میں عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ دو لاکھ افراد کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ باقی نہیں رہا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ سیلابوں سے ملک کے مشرقی اضلاح میں بہت سے دیہاتوں کو نقصان پہنچاہے۔

سری لنکا کی بری فوج اور فضائیہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے اور بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے سینکڑوں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز بارش کے باعث صدر مہندرا پرجاپاکسا کو متاثرہ علاقوں کا اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

سری لنکا کی حکومت نے عالمی برداری سے متاثرہ افراد کے لیے خشک خوراک، گدے اور پینے کے صاف پانی کی بوتلوں کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG