رسائی کے لنکس

سوڈان: 50 بین الاقوامی امن فوجی یرغمال


سوڈان: 50 بین الاقوامی امن فوجی یرغمال
سوڈان: 50 بین الاقوامی امن فوجی یرغمال

سوڈانی علاقے دارفر کی ایک باغی تنظیم نے کہاہے کہ اس نے لگ بھگ 50 بین الاقوامی امن کاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں سے زیادہ تر کاتعلق سینگال سے ہے۔

جسٹس اینڈ ایکیوٹی موومنٹ (جے ای ایم) نامی تنظیم نے کہا ہے کہ اس نے امن فوجیوں کو اتوار کے روز تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں بلااجازت داخل ہونے پر حراست میں لیا۔

تنظیم کے ایک ترجمان جبرائیل عدن بلال نے کہا کہ گرفتار ہونے والے امن فوجیوں کے ساتھ سوڈان کے تین مشتبہ انٹیلی جنس ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ امن کاروں کے یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی فوری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی۔

جے ای ایم سوڈان کا ایک طاقت ور باغی گروپ ہے جو 2003ء میں دارفر کے تنازع کے آغاز سے سوڈان کی حکومت کے ساتھ برسرپیکار ہے۔

باغی تنظیم کا ،جو زیادہ تر غیر عرب افراد پر مشتمل ہے، الزام ہے کہ عرب اکثریتی مرکزی حکومت دافر کے علاقے کو نظرانداز کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG