رسائی کے لنکس

تربت میں خاتون کا مبینہ خودکش حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک


بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں پولیس وین کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک خاتون اہلکار زخمی ہو گئی ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کے مطابق ڈپٹی کمشنر تربت بشیر احمد نے بتایا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور نے کمشنر روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے مبینہ خودکش بمبار خاتون کی تصویر جاری کردی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےایک بیان میں تربت بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا اور سیکیورٹی فورسز کو مرعوب کرنا ہے لیکن دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG