رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق خادمیہ کے علاقے میں ہونے والے اس خودکش بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکا شہر میں شیعہ آبادی والے علاقے میں ہوا۔

حکام کے مطابق خادمیہ کے علاقے میں ہونے والے اس خودکش بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس علاقے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مقدس زیارات بھی ہیں۔

اس بم دھماکے کی اگرچہ کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن عموماً ایسے حملوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں سنی شدت پسند ملوث ہیں۔

گزشتہ اتوار کو عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اتوار ہی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک دہائی سے زائد جاری کرفیو کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

عراق میں 2013ء سے تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال عراق میں 15,500 افراد ہلاک ہوئے۔

رواں سال بھی ایسے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی اور اقوام متحدہ کے مطابق 2015ء کے پہلے مہینے میں 1,570 افراد ہلاک ہوئے، جن میں عراقی فوج کے 585 اہلکار شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG