رسائی کے لنکس

شامی فوج نےحلب پر دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کر لیا


سنہ 2012ء کے بعد پہلی بار، اب صدربشار الاسد کی حکومت کا حلب پر مکمل کنٹرول ہے، جو لڑائی سے پہلے ملک کا سب سے کثیر آبادی والا شہر ہوا کرتا تھا

شام کی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ سےتباہ حال حلب کو پھر سے فتح کر لیا گیا ہے، جو اُس کی تقریباً چھ برس سے جاری خانہ جنگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

سنہ 2012ء کے بعد پہلی بار، اب صدربشار الاسد کی حکومت کا حلب پر مکمل کنٹرول ہے، جو لڑائی سے پہلے ملک کا سب سے کثیر آبادی والا شہر ہوا کرتا تھا۔

دو ماہ تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے بعد باغی افواج نے شہر سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا، جس دوران اُس کے زیر کنٹرول 90 فی صد اصل علاقے سے اُسے بے دخل کیا گیا۔

اس اعلان سے کچھ ہی گھنٹے قبل، اطلاع ملی تھی کہ مکینوں کا آخری قافلہ شہر خالی کرنے والا ہے، جو انخلا کی ایک ہفتے سے جاری حتمی کوشش تھی۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ جمعرات کو تقریباً 34000 افراد مشرقی حلب چھوڑ چکے تھے، جس پر چار سال سے باغیوں کا قبضہ تھا، جو اسد کو عہدے سے ہٹانے کے لیے میدانِ عمل میں تھے۔

XS
SM
MD
LG