رسائی کے لنکس

کسی کے اعتراض پر ٹارگٹڈ آپریشن بند نہیں ہوگا، وزیر ِاطلاعات سندھ


کراچی آپریشن میں اب تک 10 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیر ِاطلاعات سندھ شرجیل میمن۔

سندھ کے وزیر ِاطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ، ’کسی کے اعتراض پر کراچی میں ہونے والا ٹارگٹڈ آپریشن بند نہیں کیا جائے گا، کراچی میں ہر صورت حکومتی رٹ بحال کرائیں گے‘۔

ہفتے کے روز کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ِاطلاعات کا کہنا تھا کہ، ’کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ قیام ِامن کیلئے پولیس اور رینجرز کی کوششیں قابل ِتحسین ہیں جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 10 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ، ’کراچی میں دہشتگردی چند ماہ کا نہیں بلکہ کئی برس پرانا مسئلہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں اب تک 10 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے‘۔

شرجیل میمن نے اس موقعے پر یہ بھی کہا کہ، ’کراچی کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانے کیلئے شہر سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ کسی کے اعتراض پر آپریشن بند نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا چھاپہ مار آپریشن جاری ہے جبکہ شہر میں دہشتگردی پر تاحال قابو نہیں پایاجا سکا ہے‘۔
XS
SM
MD
LG