رسائی کے لنکس

مونٹی کارلو ماسٹرز: فیڈرر آئوٹ، نڈال سیمی فائنل میں


مونٹی کارلو ماسٹرز: فیڈرر آئوٹ، نڈال سیمی فائنل میں
مونٹی کارلو ماسٹرز: فیڈرر آئوٹ، نڈال سیمی فائنل میں

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کروشیا کے ایوان جوبیکک کو ہراکر مناکو میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ نڈال کی مونٹی کارلو ماسٹرز میں یہ لگاتار 35 ویں فتح ہے۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی نژاد نڈال نے سابق عالمی نمبر تین جوبیکک کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ راجر فیڈرر آسٹرین جرگین میلزر کے ہاتھوں 4-6، 4-6 سے اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل ہفتے کے روزرافیل نڈال اور اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا جنہوں نے جمعہ کے روز کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں اپنے حریف فریڈریکو گل کو 2-6، 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔

ہفتے کے روز ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں میلزر کا مقابلہ اسپین کے ڈیوڈفیرر سے ہوگا۔

ادھر مونٹی کارلو ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہان بوپنا نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ڈبلز ایونٹ کے جمعہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر اور بیلا روس کے میکس میرنی سے تھا ۔ اعصام اور بوپنا نے حریف جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے شکست دے کر یونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

XS
SM
MD
LG