رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے جاری


سُرخ پوش مظاہرین
سُرخ پوش مظاہرین

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا، جِس کے بعد مظاہرین حز ب اختلاف کے ایک ٹیلی وژن اسٹیشن سے واپس چلے گئے ۔

جمعے کے روز مظاہرین نے دار الحکومت بنکاک سے باہر پیپلز چینل کے احاطےپر دھاوا بولا، جسے حکومت نے عوامی ریلیوں کو کچلنے کی غرض سے ہنگامی ضابطے کے تحت بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔

بنکاک کے مضافاتی علاقے پاتھوم ثانی میں سرخ پوش مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے۔

ہزاروں سرخ پوشوں نے حکومت مخالف نشریات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے اِس احاطے تک سفر کیا تھا ۔

وزیر اعظم ابھی شیت نے بدھ کے روز کے بعد طاقت کے استعمال کا ایک ہنگامی حکم جاری کیا جب سینکڑوں سر خ پوشوں نے تھائی پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور قانون سازوں کو وہاں سے چلے جانے پر مجبور کر دیا۔


XS
SM
MD
LG