رسائی کے لنکس

ترک صدر ہفتہ کو اسلام آباد میں مختصر قیام کریں گے


ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (فائل فوٹو)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (فائل فوٹو)

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، عالمی سطح کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ہفتہ کو اسلام آباد میں مختصر قیام کے دوران پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ترک صدر انڈونیشیا سے وطن واپس جاتے ہوئے اسلام آباد میں رکیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیراعظم نواز شریف سے ہوگی۔

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، عالمی سطح کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اس سے قبل اردوان بحیثیت ترک وزیراعظم دسمبر 2013ء میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جو کہ گزشتہ دس سالوں میں ان کا پاکستان کا ساتواں دورہ تھا۔

پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق رجب طیب اردوان کے اس دورے سے دنوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔

ہفتہ کو بحیثیت ترک صدر وہ پہلی بار اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور ترکی کی طرف سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG