رسائی کے لنکس

یوکرین: فرانسیسی صدر کا بیٹا اسپتال میں داخل


یوکرین: فرانسیسی صدر کا بیٹا اسپتال میں داخل

یوکرین: فرانسیسی صدر کا بیٹا اسپتال میں داخل

فرانس کے صدر نکولس ساکوزی کے سب سے بڑے بیٹے کو یوکرین کے شہر اوڈیسا کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پیری سارکوزی کو، جو پاپ موسیقار ہیں اور ڈی جے موسے کے نام سے اپنی پہچان رکھتے ہیں، علیل ہونے کے بعد بحیرہ اسود کے کنارے واقع شہر اوڈیسا کے ایک اسپتال لےجایا گیا۔

26 سالہ موسیقارسارکوزی کو منگل کی رات ایک مقامی کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا لیکن وہ اس کے لیے نہیں آئے۔

فرانسیسی سفارت خانے کے اس پر تبصرے سے انکار کردیا۔

پیری سارکوزی ، فرانس کے صدر کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور وہ ان کی پہلی بیگم کے بطن سے ہیں۔

XS
SM
MD
LG