رسائی کے لنکس

یوکرین: سابق وزیرِاعظم کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کا آغاز


سابق وزیرِاعظم یولیا ٹومی شینکو
سابق وزیرِاعظم یولیا ٹومی شینکو

یوکرین کی سابق وزیرِاعظم اور حزبِ مخالف کی ایک اہم موجودہ رہنما یولیا ٹومی شینکوکے خلاف مبینہ طور پر طاقت کے بے جا استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ کی کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

دارالحکومت کِیو میں جمعہ کے روز شروع ہونے والے مقدمہ میں سابق وزیرِاعظم پر روس سے زیادہ قیمت پر قدرتی گیس کی خریداری کا ایک معاہدہ کرنے کے باعث اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق وزیرِاعظم کا خود پر عائدکردہ الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات یوکرین کے صدر وکٹر یونکووچ کی جانب سے چلائی جانے والی اس سیاسی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد حزبِ مخالف کو دیوار سے لگانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم کی حکومت کے کئی اہم اہلکار مختلف الزامات کےتحت جیلوں میں قید ہیں۔ موجودہ صدر یونکووچ نے گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخاب میں مس ٹومی شینکو کو ایک کڑے مقابلے کے بعد شکست دے کر اقتدار سنبھالا تھا۔

XS
SM
MD
LG