رسائی کے لنکس

سوڈان کی سرحدی علاقوں سے فوجیں واپس بلائیں: اقوام متحدہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان سے کہا کہ وہ ابیئی سے اپنے نیم فوجی دستے واپس بلائے جب کہ سوڈان سے تیل کی تنصیبات سے منسلک پولیس کو واپس بلانے کا کہا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابیئی سے تمام مسلح افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں کونسل نے خطے میں سلامتی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ جھڑپوں کی بھی مذمت کی۔

کونسل نے جنوبی سوڈان سے کہا کہ وہ ابیئی سے اپنے نیم فوجی دستے واپس بلائے جب کہ سوڈان سے تیل کی تنصیبات سے منسلک پولیس کو واپس بلانے کا کہا گیا۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے لیے زرخیز زمین اور تیل کے ذخائر کے اعتبار سے اہمیت کے حامل اس تقریبا دس ہزار مربع کلومیٹر علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے موجود ہیں۔

سال 2005 میں ایک امن معاہدے کے تحت متحدہ سوڈان میں ایک طویل خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا تھا لیکن ابیئی کی حیثیت کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔
XS
SM
MD
LG