رسائی کے لنکس

امریکی اداکار فلپ ہوفمین کا انتقال


امریکی اداکار فلپ ہوفمین (فائل فاٹو )
امریکی اداکار فلپ ہوفمین (فائل فاٹو )

ہوفمین کے خاندان کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ پیارے فلپ کی موت ان کیے لیے نہایت المناک اور اچانک ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ مشہور اداکار فلپ سیمور ہوفمین نیویارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 46 سالہ اداکار کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق سیمور کے ایک دوست نے اتوار کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد وہ مین ہیٹن کے گرین وچ گاؤں میں ہوفمین کے گھر پہنچے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ اور اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں کے مطابق تفتیش کاروں کو ہوفمین کے بازو میں لگی ایک سرنج اور قریب ہی سے ایک لفافہ ملا، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اُن میں ہیروئین موجود تھی۔ لیکن ان اطلاعات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

ہوفمین نے گزشتہ ایک انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ وہ منشیات کے عادی رہے ہیں اور اس سے چھٹکارا پا نے کے لیے وہ بحالی کے ایک مرکز میں زیر علاج بھی رہے۔

ہوفمین کا تعلق نیویارک سے تھا، وہ اکیڈمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

ہوفمین کے خاندان کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ پیارے ''فل'' کی موت ان کیے لیے نہایت المناک اور اچانک ہے۔

’’ہم سب سے یہی کہیں گے کہ غم کے اس موقع پر آپ ہمارے نجی معاملات کا احترام کریں گے اور آپ ''فل'' کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔‘‘
XS
SM
MD
LG