رسائی کے لنکس

امریکہ اور چین کے نائب صدور کی ملاقات، ایجنڈا پر گفتگو


امریکہ اور چین کے نائب صدور کی ملاقات، ایجنڈا پر گفتگو
امریکہ اور چین کے نائب صدور کی ملاقات، ایجنڈا پر گفتگو

وائٹ ہاؤس نےکہا ہے کہ توقع ہے اجلاس میں دونوں راہنما ’معیشت کے وسیع تر معاملات اور تجارتی امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور‘ پر بات چیت کریں گے

امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور چین کےنائب صدر زی جِن پنگ نے، جِن کےبارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چین کےاگلے صدر ہوں گے، آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت کی ہے۔

دونوں نے اِس توقع کا اظہار کیا کہ ملاقات کے نتیجے میں امریکہ اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ توقع ہےدونوں راہنما ’معیشت کے وسیع تر معاملات اور تجارتی امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور‘ پر بات چیت کریں گے۔

ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ بائیڈن نے اِس بات کی ضرورت کو اجاگر کیا کہ امریکہ اور چین کو ایسے تعلقات استوار کرنا چاہئیں، جِن کی بدولت دونوں ملکوں کےلیے حقیقی اہمیت کے حامل معاملات پرتوجہ دی جاسکے۔

منگل کے روز چین کے سرکاری میڈیا نے زی کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہےکہ اُن کے دورے کا مقصد چین اور امریکہ کے درمیان تعاون پر مبنی ساجھے داری قائم کرنا ہے ، جِس کی بنیادباہمی احترام پر ہو۔

امریکہ اور چین کے درمیان متعدد امور پر تناؤ ہے، مثلاً تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت، غیر متوازن تجارت جس کا توازن چین کے حق میں ہے اور زرِ مبادلہ کی شرح کا معاملہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG