رسائی کے لنکس

سود کی شرح کو متوازن رکھا جائے گا: وفاقی بینک

سود کی شرح کو متوازن رکھا جائے گا: وفاقی بینک
سود کی شرح کو متوازن رکھا جائے گا: وفاقی بینک

خستہ حال امریکی معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے ایک برس قبل وفاقی محکمہٴ خزانہ نے سود کی شرح کو انتہائی نچلی سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سود کی شرح ابھی تک صفر سے عشاریہ 25فی صد تک کی سطح پر ہے۔

امریکہ کے مرکزی بینک کے اعلیٰ عہدے داروں نے منگل کے روز کلیدی شرحِ سود کوجوں کا توں حالت میں رکھنے کا فیصلہ کیا، اور اِس بات کی نشاندہی کی کہ زیادہ عرصےتک کے لیے اِسے موجودہ کم سطح پرقائم رکھا جائے گا۔

خستہ حال امریکی معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے ایک برس قبل وفاقی محکمہٴ خزانہ نے سود کی شرح کو انتہائی نچلی سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سود کی شرح ابھی تک صفر سے عشاریہ 25فی صد تک کی سطح پر ہے۔

منگل کو مرکزی بینک نے کہا کہ معاشی سرگرمی زور پکڑ رہی ہے اور روزگار کی دستیابی میں استحکام آ رہا ہے، لیکن بڑھی ہوئی بے روزگاری اور قرضوں کی فراہمی کےمعاملے میں سخت روی ابھی تک مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔

سود کی شرح میں کمی کے باعث، ایسے کاروباروں کے لیے جو دھندے کو وسعت دینا اور لوگوں کو کام سے لگانا چاہتے ہیں، سستی شرح پر رقوم کا حصول ممکن ہورہا ہے۔

لیکن طویل عرصے تک سود کی شرح بہت ہی کم رہنے کی صورت میں افراطِ زر کو شہ ملے گی اور قیمتیں بڑھنے سے معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG