رسائی کے لنکس

امریکی مصنوعات کے آرڈروں میں تیزی، نئےگھروں کی فروخت میں کمی


امریکی حکومت کے دو نئے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ امریکی معیشت کی دو اہم شعبے مختلف سمتوں کی طرف گامزن ہیں۔

محکمہٴ تجارت نے پائیدارنوعیت کی اشیا سے متعلق رپورٹ میں بتایا ہے کہ جو اشیا کئی برس یا زیادہ عرصے تک چلیں گی اُن کے آرڈروں میں فروری میں عشاریہ پانچ فی صد اضافہ ہوا، اور اضافے کا یہ رجحان پچھلے تین ماہ سے جاری ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خریداری کے آرڈروں میں یہ اضافہ طیاروں اور مشینری میں دیکھا گیا۔

عہدے داروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائیدار اشیا کے زمرے میں یہ اضافہ عشاریہ تین فی صد کی شرح سے ہوا، جو کہ دسمبر 2008ء کے بعد سے سب سے بڑا اضافہ ہے۔

پائیدار اشیا کے آرڈروں کو ملک کی معاشی صحت کے لیے ایک اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن محکمہٴ تجارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والی دوسری رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر بدستور مشکلات سے دوچار ہے۔

جائزےمیں کہا گیا ہے کہ فروری میں نئے گھروں کی فروخت میں چار ماہ میں لگاتار کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی 2.2فی صد ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

XS
SM
MD
LG