رسائی کے لنکس

امریکہ: نئے جنگی جہاز ایف 35 ’گراؤنڈ‘


امریکی وزارت دفاع نے نئے جنگی جہاز ایف 35 کی تمام آزمائشی پروازیں معطل کر دی ہیں اور یہ فیصلہ ایک جہاز کے انجن کے بلیڈ میں ‘کریک’ یا خرابی کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔

امریکی وزارت دفاع نے نئے جنگی جہاز ایف 35 کی تمام آزمائشی پروازیں معطل کر دی ہیں اور یہ فیصلہ ایک جہاز کے انجن کے بلیڈ میں ‘کریک’ یا خرابی کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔

کیلےفورنیا میں ’ایڈورڈ ائیر فورس بیس‘ پر طیاروں کی جانچ کے عمل کے دوران یہ مسئلہ سامنے آیا۔

متاثرہ انجن اس کمپنی کو بھیجا جا رہے ہے جس نے یہ بنایا تھا تاکہ وہ اس کا جائزہ لے سکے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ 51 طیاروں کو پرواز سے روکنے کا یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے اور اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ لڑاکا جہازوں میں سامنے آنے والے اس مسئلے کے کیا اثرات ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG