رسائی کے لنکس

امریکہ کے دفاعی میزائیل کو ناکام بنانا آسان ہے: ایران


ایرانی فوج کے ایک سینئر عہدے دار نے خلیج کے عرب ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ سے میزائیل شکن دفاعی نظام نہ خریدیں ، اس لیے کہ اس نظام کو آسانی سے ناکارہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کے روز ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حسن فیروزآبادی کے حوالے سے کہا ہے کہ پیٹریاٹ میزائیلوں کو سادہ سی ترکیبوں کے ذریعے غیر موثر بنایا جاسکتا ہے۔

ایران نے اس سے پہلے امریکہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ خلیج کے ملکوں میں امریکی دفاعی میزائیل بھیج کر تہران اور اُس کے ہمسایہ عرب ملکوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرر ہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے بدھ کے روز علاقائى اتحادیوں کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے امریکی کوششوں کو درست قرار دیا تھا۔ اور یہ نشاندہی کی تھی کہ ایران، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی کے تحت اپنی ذمّے داریاں پوری کرنے سے انکار کررہا ہے۔

XS
SM
MD
LG