رسائی کے لنکس

امریکہ ایران، سوڈان اور کیوبا کو سافٹ ویئر برآمد کرنے کی اجازت دے گا


کمپیوٹرسافٹ ویئر
کمپیوٹرسافٹ ویئر

کچھ سافٹ ویئر کی برآمد پر اب بھی ممانعت جاری رہے گی، لیکن مایکروسافٹ، گوگل اور دیگر معروفِ عام امریکی کمپنیوں کی متعدد مصنوعات پر پابندی باقی نہیں رہے گی

کیوبا، ایران اور سوڈان کو انٹرنیٹ سافٹ ویئر کی متعدد اقسام برآمدکرنے کی اجازت دینے کے لیے خود امریکہ اپنے قوانین میں لچک پیدا کررہا ہے۔

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایرانی، سوڈانی اور کیوبائی لوگ ویب براؤزنگ، بلاگنگ اِی میل، پیغام رسانی اور دیگر اِنٹر ایکٹو سوشل نیٹ ورکنگ کا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اب تصاویر اور وِڈیو رکارڈنگ کو بھیجنا بھی آسان ہو جائے گا۔

کچھ سافٹ ویئر کی برآمد پر اب بھی ممانعت جاری رہے گی، لیکن مایکروسافٹ، گوگل اور دیگر معروفِ عام امریکی کمپنیوں کی متعدد مصنوعات پر پابندی باقی نہیں رہے گی۔

امریکی عہدے دار جِنھوں نے پیر کو اِس تبدیلی کا اعلان کیا، اُن کا کہنا ہے کہ اِس کا مقصد آزادیِ اظہار کےعالمگیر حق کی حمایت کرنا ہے، اور خاص طور پر ایران، سوڈان اور کیوبا کے لوگوں اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG