رسائی کے لنکس

نوبیل انعام یافتہ جان نیش ٹریفک حادثے میں ہلاک


جان نیش (فائل فوٹو)
جان نیش (فائل فوٹو)

86 سالہ نیش اور ان کی 82 سالہ اہلیہ ایک ٹیکسی میں جارہے تھے کہ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکنے کے باعث ٹیکسی حادثے کا شکار ہوگئی۔

نوبیل انعام یافتہ مشہور امریکی ریاضی دان جان نیش اور ان کی اہلیہ امریکہ میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔

86 سالہ نیش اور ان کی 82 سالہ اہلیہ ایک ٹیکسی میں جارہے تھے کہ اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکنے کے باعث ٹیکسی حادثے کا شکار ہوگئی۔

نیش کو ان کی گیم تھیوری اور فیصلہ سازی کی منطق پر اپنے کام کی وجہ سے 1994ء میں معاشیات میں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا جو بیسویں صدی کے سب سے موثر نظریے سمجھے جاتے ہیں۔

2001ء میں 'خوبصورت دماغ' نامی فلم ان کی زندگی کے بارے میں بنائی گئی تھی۔

ان کی زندگی میں بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردار رسل کرو نے ادا کیا جو ان کی دماغی بیماری سے جدوجہد کے متعلق ہے۔

نیش نے کہا تھا کہ وہ اس بیماری میں 25 سال تک مبتلا رہے اگرچہ زندگی کے آخری سالوں کے دوران انہوں نے دوا لینا چھوڑ دی تھی اور انہوں نے اپنی معمول کی سرگرمیوں اور تحقیق بھی شروع کر دی تھی۔

XS
SM
MD
LG