رسائی کے لنکس

640 کروڑ ڈالر کی لاٹری


امریکی لاٹری پر 640 کروڑ ڈالر کے تاریخ ساز انعام کے اعلان کے ساتھ ہی امریکہ بھر میں لاٹری ٹکٹ خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

لاٹری کے منتظمین اس رقم کو دنیا کی تاریخ میں کسی لاٹری میں نکلنے والی سب سے بڑی انعامی رقم قرار دے رہے ہیں۔

نصف ارب ڈالر سے زائد کی اس انعامی رقم کی آس میں امریکہ کی 42 ریاستوں میں لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکانوں کے باہر لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کئی افراد نے تو اس امید پر انعامی رقم کو خرچ کرنے کے منصوبے بنانا بھی شروع کردیے ہیں کہ یہ انعام انہی کا نام نکلے گا۔

لیکن لاٹری جیتنے والے خوش نصیب کو اس انعام کی پوری رقم نہیں ملے گی بلکہ اسے 39 کروڑ ڈالر یکمشت لینے یا آئندہ 26 برسوں تک ہر سال دو کروڑ ڈالر وصول کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔

اس رقم پر جیتنے والے خوش نصیب کو ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔ لیکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد بھی اگر بیٹھے بٹھائے اتنی بڑی رقم ہاتھ آرہی ہو تو کسے برا لگتا ہے؟ سو دیکھتے ہیں کہ کس کے جاگتے ہیں بھاگ ا ور کون بنتا ہے کروڑ پتی!

XS
SM
MD
LG