رسائی کے لنکس

نینسی پلوسی قائد حزب اختلاف منتخب


نینسی پلوسی قائد حزب اختلاف منتخب
نینسی پلوسی قائد حزب اختلاف منتخب

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد نئی کانگرس کے اراکین نے ایوان نمائیندگان نے اپنی اپنی پارٹی کے قائد منتخب کئے۔ ری پبلیکن پارٹی جسے اب ایوان میں اکثریت حاصل ہے نے اوہایئو سے پارٹی رکن جان بینر کو قائد منتخب کیا جو جنوری میں سپیکر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کانگرس نے سابق سپیکر نینسی پلوسی کو ایوان نمائیندگان میں قائد حزب اختلاف منتخب کر لیا ہے۔

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد نئی کانگرس کے اراکین نے ایوان نمائیندگان نے اپنی اپنی پارٹی کے قائد منتخب کئے۔ ری پبلیکن پارٹی جسے اب ایوان میں اکثریت حاصل ہے نے اوہایئو سے پارٹی رکن جان بینر کو حزب اقتدار کا قائد منتخب کیا جو جنوری میں سپیکر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق سپیکر نینسی پلوسی ایوان میں پارٹی کی قائد ہونگی۔ اس ماہ کے شروع میں انتخابات میں ایوان نمائیندگان میں اکثریت کھو دینے کے بعد کچھ پارٹی اراکین نے پلوسی کی قیادت پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ نارتھ کیرولائینا سے پارٹی رکن ہیتھ شلر سابق سپیکر کے مقابلے میں تھے مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کانگرس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں بھی پارٹی قائدین منتخب کئے گئے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ہیری ریڈ کو دوبارہ پارٹی کے اکثریتی لیڈر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جب کہ ری پبلیکن پارٹی نے بھی دوبارہ سینیٹر مچ میکانل کو اقلیتی لیڈر منتخب کیا۔

توقع ہے کہ امریکی صدر براک اوباما 30نومبر کو دونوں جماعتوں کے اراکین کانگرس سے ملاقات کریں گے اور کانگرس میں مل کر کام کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

XS
SM
MD
LG